the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
تمام مستحقین کو 10تا 15ڈسمبر آسرا وظائف کی تقسیم ۔
یکم جنوری سے ویلفیر ہاسٹلس کو باریک چاول ک فراہمی ۔
ورنگل میں ریاستی وزیر فینانس مسٹر ایٹالہ راجندر کی پریس کانفرنس ۔
ریاستی وزیر فینانس تلنگانہ مسٹر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ کتنے بھی کروڑ روپئے خرچ ہوں ہر حال میں تمام مستحقین کو آسر ا وظائف تقسیم کئے جائیں گے ۔غریب ،پسماندہ افراد کی ترقی کو اہم مقصد بناکر کام کرنے والی تلنگانہ حکومت 10تا 15ڈسمبر تک آسرا وظائف تقسیم کئے جانے کا اعلان کی ای راجندر نے ہنمکنڈہ ٹی آر ایس پارٹی اربن آفیس میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے وظائف کے لیے ایک ہزار کروڑ روپئے کو مختص کیا تھا لیکن تلنگانہ حکومت نے بجٹ میں 4ہزار کروڑ روپئے مختص کی ہے ضرورت پڑنے پر حکومت مزید دو تین سو کروڑ روپئے خرچ کرنے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عہدیداروں سے کہیں غلطی سرذد ہوگئی ہوتو دوبار ہ جانچ کرکے درخواستوں کو ایم ایل اے کے ذریعہ حاصل کرنے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ تمام اہل افراد کو سفید راشن کی جگہ گلابی (چاول ) کارڈ کی فراہمی کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ حکومتوں نے راشن کارڈ پر فی کس چار کلو چاول فراہم کررہی تھی لیکن تلنگانہ حکومت نے 6کلو چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔اور گھر میں کتنے بھی افراد کیوں نہ ہوں تمام لوگوں کو فی کس 6کلو کے حساب سے چاول دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے فلاحی ہاسٹلس ،ماڈل اسکولس ،فلاحی مدارس کے طلباء کو بی پی ٹی ( باریک ) چاول کی دستیابی کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے



۔تلنگانہ سطح کے 35ہزار آنگن واڑی مراکز کو گزشتہ حکومت نے صرف 18ہزار آنگن واڑی مراکز کو امرتا ہستم اسکیم فراہم کررہی تھی لیکن تلنگانہ حکومت نے 35ہزار آنگن واڑی مراکز میں امرتا ہستم کے علاوہ ہر روز ایک انڈ ا فراہم کریگی ۔انہوں نے کہا کہ کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت دلت ،گریجن ،میناریٹی لڑکیوں کی شادیوں میں 51ہزار روپئے امدادی رقم دی جارہی ہے ۔انہوں نے تلگودیشم پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد بھی اس علاقہ کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہی ہے ۔چندرا بابو نائیڈو اور تلنگانہ کے ٹی ڈی پی قائیدین تلنگانہ کی ترقی نہ ہونے کے لیے مختلف سازشیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو53.86فیصد برقی دینے یوپی اے حکومت نے فیصلہ کیا تھا لیکن آندھرا پردیش حکومت بجائے اس پر عمل آوری کے کئی ایک سازشیں رچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم ایم ایل اے دیاکر راؤ کے گمراہ کن باتوں کو تلنگانہ عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نے خود یہاں تک کہہ دیا تھا کہ تلنگانہ کی تشکیل میں یہ ہی رکاوٹ پیدا کئے ہیں باوجود اس کے تلگودیشم کے ارکان کو ٹی آر ایس کے خلاف کوئی بھی بات کہنے کا حق نہیں ہے ۔اس موقع پر تلنگانہ سنسکرتی چیرمین بالا کشن نے بھی مخاطب کیا ۔اس پریس کانفرنس میں ونئے بھاسکر ، آروری رمیش،ریڈیا نائک ،شنکر نائک ،ستیش ارکان اسمبلی کے علاوہ ضلع صدر ٹی آر ایس رویندر راؤ ،ابوبکر سابق کارپورٹر ،محمد نعیم الدین ٹی آر ایس اقلیتی سل صدر ،مری یادو ریڈی اور ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.